Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نےپاکستان کی جانب سے جاپان کےساتھ معاشی،...
شائع 18 اکتوبر 2021 09:00pm

وزیراعظم عمران خان نےپاکستان کی جانب سے جاپان کےساتھ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی شدید خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے پیر کے روز اسلام آباد میں جاپان کے سفیر کُنینوری مٹسُوڈا ملاقات کی.

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے علاقائی تناظر میں اس امر پر زور دیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے وسیع ترمفاد میں ہے۔عالمی برادری کو نئی افغان انتظامیہ کے ساتھ مثبت بات چیت کرتے رہنا چاہیئے۔فوری ضروری انسانی امداد فراہم کرنی چاہیئے اور افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کےذریعے معاشی بحران کے خاتمے کےلئے اقدامات کرنے چاہیئں۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی مفاہمت اور ایک جامع سیاسی ڈھانچے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

جاپانی سفیرنےپاکستان کےساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنےاور خطے اور پوری دنیا میں امن اور استحکام کی حمایت میں مضبوط قیادت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام اور مخصوص ہنرمند افرادی قوت پروگرام کے تحت پاکستان سے جاپان کےلئے افرادی قوت کی برآمد پر دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کو بھی اجاگر کیا۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

Bilateral relations