Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیس بک کا میٹاورس بنانے کےلئے یورپ میں 10 ہزار لوگوں کو نوکریاں دینے کا اعلان

فیس بک نے اگلے پانچ برسوں میں یورپی یونین میں 10 ہزار لوگوں کو...
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2021 07:53pm

فیس بک نے اگلے پانچ برسوں میں یورپی یونین میں 10 ہزار لوگوں کو اپنی میٹاورس بنانے میں مدد کےلئے نوکری دینے کا اعلان کردیا.

اسکائی نیوز کے مطابق سوشل نیٹ ورک کمپنی نے جولائی میں کہا تھا کہ وہ میٹاورس پر کام کرنے کےلئے ایک پروڈکٹ ٹیم بنانے جارہی ہے جو فیس بک ریئلٹی لیبس میں بیٹھے گی.

ستمبر میں کمپنی نے آن لائن ورلڈ بنانے کےلئے 5 کروڑ ڈالرز مختص کیے تھے.

تازہ ترین اعلان کے مطابق فیس بک اپنی میٹاورس کی تکمیل سے ایک قدم قریب ہوگئی.

فیس بک کا کہنا تھا "آئن لائن بات چیت، ذاتی ملاقات کے قریب ترین ہوسکتی ہے. ہم اگلے پانچ سالوں میں یورپی یونین میں 10 ہزار نئی اعلیٰ تربیتی نوکریوں کے منصوبے کا اعلان کر رہے ہیں. یہ انویسٹمنٹ یورپی ٹیکنالوجی انڈسٹری کی طاقت پر اعتماد کا اظہار ہے."

کمپنی نے مزید کہا "یورپ فیس بک کےلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے. یورپی یونین میں ہزاروں ملازمین سے لےکر لاکھوں کاروبار روزانہ ہماری ایپ اور ٹولز استعمال کر رہے ہیں. یورپ ہماری کامیابی کا بڑا حصہ ہے."

میٹاورس کیا ہے؟

میٹاورس ایک ایسا خیال ہے جسے ٹیکنالوجی کی دنیا میں اگلی بڑی کامیابی کہا جارہا ہے.

فیس بک کے مطابق یہ ورچوئل اسپیسز کا ایک سیٹ ہے جہاں لوگ کمپیوٹر جینیریٹڈ اسپیسز دیگر لوگوں، جو موقع پر موجود نہ ہوں، کے ساتھ بنا اور ایکسپلور کرسکیں گے.

فیس بک

Mark Zuckerberg

Metaverse