Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کولن پاول انتقال کرگئے

سابق امریکی اسٹیٹ سیکریٹری کولن پاول کورونا وائرس کی پیچیدگیوں...
شائع 18 اکتوبر 2021 06:33pm

سابق امریکی اسٹیٹ سیکریٹری کولن پاول کورونا وائرس کی پیچیدگیوں کے سبب انتقال کرگئے.

اسکائی نیوز کے مطابق فیس بک پیج پر ان کے خاندان کی جانب سے جاری گئے گئے بیان میں کہا گیا کہ 84 سالہ کولن پاول آج صبح کووڈ-19 کی پیچیدگیوں کے سبب انتقال کرگئے.

انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ تھے.

بیان میں مزید کہا گیا "ہم نے ایک غیرمعمولی شوہر، باپ، دادا اور عظیم امریکی کھو دیا".

این بی سی نیوز نے ان کی ترجمان پیگی سیفرینو اور خاندان کے ایک فرد کا حوالہ دیا کہ وہ انتقال کے وقت میری لینڈ میں والٹر رِیڈ نیشنل میڈیکل سینٹر میں تھے، جہاں وہ ملٹیپل مائیلوما (ایک قسم کا کینسر) میں مبتلا تھے.

کولن پاول امریکی تاریخ میں پہلے افریق- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ اور پہلے سیاہ فام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف تھے.

US Secretary of State

COVID19