Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کےلئے انسانی امداد

اقوام متحدہ نے افغانستان پہنچانے کےلئے 100 ٹن سے زائد انسانی...
شائع 18 اکتوبر 2021 05:50pm

اقوام متحدہ نے افغانستان پہنچانے کےلئے 100 ٹن سے زائد انسانی امداد ازبکستان بھیج دی۔

ٹی آر ٹی کے مطابق اقوام متحدہ مہاجرین ہائی کمیشن UNHCR کے وسطی ایشیاء نمائندہ دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حالیہ 3 دنوں میں اقوام متحدہ نے 100 ٹن سے زائد انسانی امداد افغانستان بھیجنے کےلئے ازبکستان کے افغان سرحد سے قریب واقع ترمذ ایئر پورٹ پہنچائی ہے۔

بیان میں کہاگیاکہ تین طیاروں کی مددسے بھیجی گئی انسانی امداد بنیادی اشیائے ضروریہ پر مشتمل ہے اور ترمذ ایئر پورٹ سے امداد ٹرالروں پر لاد کر ترمذ-خیراتان سرحدی چوکی سے افغانستان کے شہر مزار شریف پہنچائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ افغانستان کےلئے انسانی امداد پر مشتمل تین طیارے ترمذ پہنچیں گے۔ 32 ٹن انسانی امداد کے سامان سے لدا پہلا طیارہ 15 اکتوبر کو ترمذ ایئر پورٹ پر اترا تھا۔

uzbekistan

UNHCR

humanitarian aid