Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی انڈر19کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل کھیلا گیا جو ...
شائع 18 اکتوبر 2021 10:22am

گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل کھیلا گیا جو کہ چنائی سپر کنگز نے اپنے نام کیا جبکہ اس میچ کو دیکھنے کے دوران بھارتی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوی بروٹ ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوی بروٹ 15 اکتوبر کو ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں اپنے گھر میں ٹیلی ویژن پر آئی پی ایل کا فائنل دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

خیال رہے کہ 29 سالہ اوی بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2011 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹر کی ٹیم کیلئے بطور وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز کھیل رہے تھے۔

Heart Attack

Indian Cricketer