Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'تھوڑا وقت دیں، میرے جیسا نالائق آپ کو ڈیلیور کرے گا'

حکومت نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا، وزیر خزانہ شوکت ترین...
شائع 18 اکتوبر 2021 10:03am

حکومت نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا، وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ عوام تھوڑا وقت دیں جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

نیو یارک میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت پاکستان کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کئے بغیر مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کی ناکامی کا تاثر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے سلسلے میں سیکرٹری خزانہ واشگنٹن میں موجود ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری آ رہی ہے، تھوڑا وقت دیں، میرے جیسا نالائق آپ کو ڈیلیور کرے گا۔

Finance minister

IMF

Inflation

Shaukat Tarin