Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پیپلزپارٹی کی حکومت آنے والی ہے، خان صاحب آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے'

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور وزیراعظم...
شائع 17 اکتوبر 2021 09:19pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئےکہاہے کہ خان صاحب آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی۔

بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں دنیا کی تاریخ میں بےنظیر بھٹوجیساکردار نہیں ملتا۔دھمکیوں کے باوجود عوام کےلئےپاکستان آئیں۔بےنظیربھٹواپنےملک اور قوم کےلئےپاکستان آئی تھیں۔ حملےکےباوجود بےنظیربھٹو اور جیالےنہیں ڈرے۔

انہوں نےکہاشہیدبی بی نےعوام کوامیددلائی کہ مستقبل محفوظ ہوگا۔عوام کوروٹی،کپڑاور مکان دیناہمارابنیادی منشورہے۔بی بی شہید نےروزگاردینےکاوعدہ پورا کیا۔مشہور تھا کہ بےنظیر آئےگی روزگار لائےگی۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھاموجودہ کٹھ پتلی نظام میں بھی آمریت ہے۔کہاں گئیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر؟پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے روزگار چھینا۔ کہتے تھے مہنگائی بڑھے تو وزیراعظم چور ہے،آج تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔عمران خان نے صرف تباہی کا بندوبست کیا۔

بلاول بھٹو نےدعویٰ کیاپیپلزپارٹی کی حکومت آنے والی ہے،حکومت بناتےہی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ کریں گے۔

شہدائے کارساز کی یاد میں پیپلزپارٹی نے باغ جناح کراچی میں جلسہ کیا۔

جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا تاریخ میں بینظیر جیسی کوئی مثال نہیں ملتی،وہ دھمکیوں کے باوجود عوام کےلئے پاکستان آئیں۔حملے کے باوجود بے نظیربھٹو نہیں ڈریں۔

بلاول نےکہا موجودہ کٹھ پتلی نظام میں بھی آمریت ہے،کہاں گئیں ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھر؟پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے روزگار چھینا۔کہتے تھے مہنگائی بڑھے تووزیراعظم چورہے۔آج سب سے زیادہ مہنگائی ہے،پٹرول،گیس،بجلی سمیت جینااورمرنابھی مہنگاہوگیا۔

بلاول بھٹونےمزید کہا عمران خان ہرادارے کو اپنی ٹائیگرفورس بناناچاہتے ہیں۔ہم خان صاحب کو خبردار کر رہے ہیں کہ آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔پیپلزپارٹی والوں کےنام پاناما اورپینڈورا پیپرزمیں نہیں آئے، اس کے باوجود پی پی رہنماجیل کاٹ رہےہیں۔

بلاول نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔عوام پروپیگنڈے پریقین نہ کریں،حکومت بناتے ہی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا حکومت کو ہٹانے تک احتجاج جاری رہےگا۔ ملک بھرمیں جیالوں کےاحتجاجی مظاہرےکامیاب رہےہیں۔تمام ایم این ایزاورایم پی ایزاپنےحلقوں میں بھی احتجاج کریں گے۔ 30 اکتوبرسےخیبرپختونخوا میں احتجاج کیاجائےگا۔پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس خیبرپختونخوامیں منائےگی۔

ان کاکہناتھاآصف زرداری کوجھوٹےالزامات پرباربارطلب کیاجاتاہے۔آصف زرداری بزرگی اوربیماری کےباوجودپیش ہوتےہیں۔خورشیدشاہ2سال سےقیدہیں،چوہدری یاسین کو گرفتارکرلیاگیاہے۔گرفتاریوں کےباوجودپیپلزپارٹی اپنےمؤقف سےپیچھےنہیں ہٹی۔پیپلزپارٹی والوں کےنام پاناما اورپینڈورا پیپرزمیں نہیں آئے۔نام نہ آنےکے باوجود پیپلزپارٹی کےرہنماجیل کاٹ رہےہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاعمران خان ہرادارےکواپنی ٹائیگرفورس بناناچاہتےہیں۔میڈیا کوبھی اپنا ٹائیگرفورس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگانےکی کوشش کی جارہی ہے۔پورےملک کو ٹائیگر فورس بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

benazir bhutto

PPP

chairman

Bilawal Bhutto Zardari