Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عمران خان ملک پر مصیبت بن کرحکومت کر رہے ہیں'

رہنماءپیپلزپارٹی سعیدغنی کہتے ہیں ملک میں مہنگائی سے ہرشخص...
شائع 17 اکتوبر 2021 06:39pm

رہنماءپیپلزپارٹی سعیدغنی کہتے ہیں ملک میں مہنگائی سے ہرشخص پریشان ہے۔عمران خان ملک کے لئے مصیبت ہیں۔ ملک میں مہنگائی میں اضافہ اور تنخواہیں کم ہورہی ہیں۔

رہنماء پیپلزپارٹی سعیدغنی نے میڈیا سے بات چیت کی۔

گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ شہداءکارساز کوسلام پیش کرتے ہیں۔ہم شہدا کے وارث ہیں۔

انہوں نے کہاجلسے میں سندھ بھر سے کارکن شرکت کریں گے۔بلاول بھٹوکی ہدایت پرجلسہ12ربیع الاول سےپہلےرکھا۔جلسہ گاہ میں40ہزارسےزائد کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہامہنگائی کی وجہ سے ہرآدمی تکلیف میں ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہواہے۔مہنگائی بڑھ رہی ہے،تنخواہیں کم ہوتی جارہی ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےکارکنوں نےجمہوریت کےلئےقربانیاں دیں۔عمران خان ملک پرمصیبت بن کرحکومت کررہےہیں۔

انہوں نے کہالیاقت علی خان کی پیدائش کراچی کی نہیں۔پی ٹی آئی میں نالائقوں کی کمی نہیں۔

bilawal bhuto

PPP

Saeed Ghani