Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بطور وزیر خزانہ شوکت ترین کی مدت ختم

شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر خزانہ مدت ختم ہوگئی ہے۔ اب وہ اہم...
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2021 02:43pm

شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر خزانہ مدت ختم ہوگئی ہے۔ اب وہ اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کر سکیں گے۔

آئین کے تحت وزیراعظم کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔ شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے اپریل2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومت انہیں مشیر خزانہ بنانا چاہتی ہے، لیکن اس کا نوٹیفکیشن بھی ابھی تک جاری نہیں ہوا۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت شوکت ترین کو کے پی سے سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے کسی سینیٹر کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کا کونسا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوسکا۔ سیینٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔

Finance minister

shaukat tareen