Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے...
شائع 17 اکتوبر 2021 12:13pm

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ 5 سال پورے کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے، لیکن ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں، افغانستان کے حالات کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ساری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا، پوری کوشش ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جوڈو کراٹے کرکے اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودے گی، اپوزیشن والے پچھلے دسمبر سے کہہ رہے ہیں عمران خان گئے، کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے عمران خان کہیں نہیں جارہے،حکومت کو سوا 3 سال ہو گئے ہیں اور 5 سال پورے کریں گے، عمران خان خوش قسمت ہیں جن کو نالائق،نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، فوج کو دھوبی گھاٹ چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے، نوازشریف پلان کرکے لندن گئے، اور جس طرح لندن گئے انہیں خون کے آنسو رونے کی ضرورت نہیں ہے، وہ خون کے نہیں مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

Sheikh Rasheed

Inflation

petrolum prices