Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

تیل کی قیمت میں اضافے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے...
شائع 17 اکتوبر 2021 10:05am

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ جیسے ہم کوئی دنیا سےعلیحدہ سیارے پر ہوں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ دنیا میں تیل اور گیس کی قیمت بڑھ جائے تو پاکستان میں اوپر جائے گا۔ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ کل قیمتیں کم ہو جائیں تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے۔ معاشی مشکلات عارضی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹرزورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

fawad chaudhry

petrolum prices