Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

چین میں ایپل اسٹور کی سب سے مقبول "قرآن ایپ" بند کر دی گئی

حکومت کے دباؤ کے سبب چین میں ایپل اسٹور کی سب سے مقبول "قرآن ایپ"...
شائع 17 اکتوبر 2021 08:53am
سائنس

حکومت کے دباؤ کے سبب چین میں ایپل اسٹور کی سب سے مقبول "قرآن ایپ" کو بند کر دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے اپیل کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اس نے چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے اور اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر ایپ اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایپل کمپنی کے مطابق ہماری اس ایپ کو چین کے ایپ اسٹور سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ اس میں موجود کچھ مواد پر چینی حکام کو اعتراض تھا اور ہم مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ چینی حکام سے رابطے میں ہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چین میں ایپل نے کن ضابطوں کی خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر یہ ایپ بند کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اس حوالے سے چین کی حکومت سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد 150,000 کے قریب ہے۔ قرآن مجید ایپ کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 35 ملین مسلمان اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔

ایک ہفتہ قبل ہی چین میں عیسائی مذہب کی مقبول ایپ ’’آلِیو ٹرِیس بائبل ایپ‘‘ بھی بند کی گئی ہے جب کہ دو روز قبل ہی مائیکروسافٹ نے چین میں اپنا پروفیشنل نیٹ ورک ’’لِنکڈاِن‘‘ بند کر دیا ہے۔

china