Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'چینی اسکینڈل کمیشن کی رپورٹ کے بعد ہم متعلقہ شوگر ملز سے ریکوری کررہے ہیں'

مشیربرائےاحتساب شہزاداکبر کا کہنا ہے چینی اسکینڈل کمیشن کی...
شائع 16 اکتوبر 2021 07:13pm

مشیربرائےاحتساب شہزاداکبر کا کہنا ہے چینی اسکینڈل کمیشن کی رپورٹ کے بعد ہم متعلقہ شوگر ملز سے ریکوری کر رہے ہیں۔

مشیربرائےاحتساب شہزاداکبرکی چینی اسکینڈل پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاچینی کامسئلہ پہلی بارنہیں ہوا۔ چینی انکوائری کمیشن نے تحقیقات کیں ۔ ٹیکس بچنے کےلئے چینی بلیک میں فروخت ہوئی ۔ جس سے 619 ارب روپے کا ٹیکس بچایا ۔ کمیشن نے ریکوری کرنے کا کہا ہے ۔ شوگرملز پر44 ارب کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ چینی کی قیمت فکس کرنے پرمل مالکان عدالت سے حکم امتناع لے لیتے ہیں۔ عدالتی نظام پربھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شہزاداکبرنے بتایاکہ آئی ایم ایف نے ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔حکومت ٹیکس بیس کوبڑھانا چاہتی ہے جس سے عوام نہیں بلکہ چوری کا پیسہ ریکورہوگا۔

شہزاداکبر نے پٹرولیم مصنوعات کی سمری سے لاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ کوقراردیا۔

شہزاد اکبرنےکہاکہ غیرقانونی پٹرول پمپس کےباعث حکومت کوٹیکس موصول نہیں ہوتاکچھ کمپنیزکی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی سے3.5 ارب کا نقصان ہوا۔ریکوری کےلئے ایف آئی اےکواجازت دے دی ہے۔

shahzad akbar

Sugar Scandal case