Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

"اوگرا کی پانچ روپے کی سمری کی خبر غلط ہے"، ترجمان وزارت خزانہ کی وضاحت

ترجمان وزارت خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات میں اضافےپروضاحت دی ہے کہ...
شائع 16 اکتوبر 2021 06:30pm
کاروبار

ترجمان وزارت خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات میں اضافےپروضاحت دی ہے کہ اوگراکی پانچ روپے کی سمری کی خبر غلط ہے۔پٹراول اضافہ سواآٹھ فیصد کےقریب ہےعالمی مارکیٹ میں 10 سے15 فیصد اضافہ ہوا۔قیمتوں میں اضافہ روپےکی قدرگراوٹ اورعالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نےکہا کہ حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں حکومت پٹرولیم لیوی کی مد میں 30 روپے کے بجائے 5.62 روپے چارج کررہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام آئل کی قیمتوں اضافے نے پوری دنیا میں بحران پیدا کردیا ہے۔حکومت عوام کا احساس کرتے ہوئے کم سےکم اضافہ عوام کومنتقل کرنا چاہتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں اب بھی بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈیا سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں قیمتیں سب سے کم ہیں۔

وزارت خزانہ کے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی عوام تک کم سے کم اضافہ منتقل کےلئے کوشاں ہیں۔

price hike

Petroleum