Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

'حکومت کا جانا نوشتہ دیوار ہے، ان کا نو سال کا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کا جانا...
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2021 06:29pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کا جانا نوشتہ دیوار ہے.ان کا نو سال کا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا۔2023 تو دور کی بات ہے ان کےلئے اب 2021 گزارنا بھی مشکل ہے۔اب فیصلے کا وقت ہے، آج فیصل آباد میں اہم اعلان کروں گی۔

فیصل آباد روانگی سے قبل جاتی امراء لاہو رمیں صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز نے عمران خان حکومت کو گھر بھیجنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ قوم سے کہتی ہوں میری آج کی تقریر ضرور سنیں، اہم فیصلوں کا اعلان کروں گی۔ زائچوں سے حساب کتاب لگانے والوں کی نو سال کی پلاننگ دھری کی دھری رہ گئی ہے۔

مریم نواز نے امریکی ناظم الامور سے اپنی حالیہ ملاقات کے ذکر پر طنزا کہا کہ یہ بائیڈن کے فون کا انتظار کرتے رہے اور وہ کسی اور سے ملاقاتیں کر کے چلے گئے۔ہماری پارٹی میں جو لوگ ڈرے ہوئے تھے اب ان کا ڈر بھی ختم ہو گیا ہے۔

مریم نواز نے ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاعوام مرے یا جیے انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں۔ ن لیگ کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز مہنگائی، بیروزگاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے۔

pm imran khan

Maryam Nawaz

Govt