Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ...
شائع 16 اکتوبر 2021 11:48am
کاروبار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے، یہ اکتوبر 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں پیٹرول کتنے روپے لیٹر میں دستیاب ہے؟

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافے کی وجہ سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات ہیں جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مزید مہنگا

اس کے علاوہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی گیس اور کوئلے کے بجائے تیل اور ڈیزل استعمال کرنے کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

petrol price

oil price

International market

crude oil