Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی: 7 دن میں معاملات طے ہو جائیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج جمعہ ہے، آئندہ...
شائع 16 اکتوبر 2021 09:22am

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج جمعہ ہے، آئندہ جمعے تک سارے معاملات طے پا جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سات دن کا وقت احتیاط کے طور پر دے رہا ہوں، اعلان کل بھی ہو سکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چھوٹی موٹی ٹک ٹک لگی رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ کیا ہو گا؟ لیکن میں شیئر نہیں کرسکتا ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ سب معاملات ٹھیک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے بیان سے اتفاق کرتا ہوں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ سیاست کے دو سے تین مہینے اہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ سیاست کے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی معاملات بھی سیٹل ہو جاتے ہیں، یہ معاملہ بھی سیٹل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دونوں اطراف سے مطمئن ہوں، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اسی کے ساتھ جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو اطلاعات ہیں اس کے مطابق سب طے ہوچکا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کا انجن دھواں دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنات بھی اللہ کی مخلوق ہیں۔

pm imran khan

Sheikh Rasheed

New DG ISI