Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنڈورا پیپرز: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا سپریم کورٹ سے رجوع

پنڈورا پیپرز کے معاملے پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سپریم کورٹ سے...
شائع 16 اکتوبر 2021 09:07am

پنڈورا پیپرز کے معاملے پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، پنڈورا اور پانامہ لیکس میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کی درخواست کر دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنڈورا اور پانامہ لیکس میں نام آنے والے افراد سے شواہد مانگے جائیں کہ پاکستان سے پیسہ آف شور کمپنیوں میں کیسے منتقل ہوا، ٹھوس وضاحت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف بی آر بھی اس بات کا جائزہ لے کہ بیرون ملک اثاثے کرپشن یا منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائے گئے؟

عدالت ایف بی آر کو پاکستانیوں کے بیرون ملک پوشیدہ اثاثے منجمد کرنے اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت کرپشن سے بنائے گئے اثاثے واپس لانے کا حکم دے۔

Supreme Court of Pakistan

Transparency International

Pandora Papers