Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت

این سی او سی نے وبا کے کم پھیلاوٴ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر...
شائع 16 اکتوبر 2021 08:26am

این سی او سی نے وبا کے کم پھیلاوٴ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھلونے کی اجازت دے دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کم بیماری کے پھیلاوٴ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو 200 سے بڑھا کر 300 کر دیا گیا ہے، آوٴٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400 سے بڑھا کر 500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے جب کہ سنیما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب 28 اکتوبر کو این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ این پی آیئز پر نظر ثانی کی جائے گی، فورم نے اس امر پہ زور دیا کہ عوام کو ویکسینیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنانا ہو گا۔

NCOC

karachi