Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا' ریمبو اور ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی آڈیو کال

گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کی جانب سے بدسلوکی کا نشانہ بننے والی...
شائع 15 اکتوبر 2021 06:29pm

گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کی جانب سے بدسلوکی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی ایک اور آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آ گئی۔

ریکارڈنگ میں ریمبو عائشہ کو بروقت پارک پہنچنے اور اس کی دی ہوئی فراک پہن کر آنے کی ہدایت کر رہا ہے۔

ٹک ٹاکرعائشہ اور ریمبو کی ایک اورآڈیو ریکارڈنگ منظر عام آئی ہے اورریمبو نے عائشہ اکرم کوگریٹر اقبال پارک جانے پر رضا مند کیا۔

آڈیو ریکارڈنگ میں ریمبو کاکہنا ہے کہ اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا، 4بجےتک پارک پہنچ جانا،ہمارےپاس قانونی سیکیورٹی موجودہے۔

ریمبو کا آڈیو ریکارڈنگ میں مزید کہنا تھا جو فراک میں نے تمیں دی ہے وہ پہن کر جانا ۔

اس موقعے پر ٹک ٹاکر عائشہ کا کہنا تھا کہ میں نے 14 اگست کے لیے الگ سوٹ نکالا ہے، میں نے بھی نیا سوٹ نکالا ہے،

بات چیت میں ریمبو کا کہنا تھا کہ تم بس اپنی ورتھ اور عوام کا پیار چیک کرنا تاہم عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ تم نے پہلےمیری جتنی عزت کرائی ہےمجھے پتاہے۔

اقبال پارک واقعہ:ٹک ٹاکر عائشہ کا ساتھی ریمبو 8 افراد سمیت گرفتار

اس سے پہلے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ دست درازی کیس میں ان کے ساتھی ریمبو کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق خاتون نے ریمبو سمیت 12 افراد کے خلاف تحریری بیان دیا تھا جس کے بعد عائشہ کے ساتھی ریمبو کوحراست میں لے لیا ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ عامر سہیل عرف ریمبو کے علاوہ دیگر 8 افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق خاتون نے واقعے کاذمے دار ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو ٹھہرایا اور بیان میں 13 افراد کو نامزد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون عائشہ نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، اس مقدمے میں 104 افراد گرفتار ہوئے اور خاتون نے شناخت پریڈ کے دوران 6 افراد کو شناخت کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ارسلان، عابد، افتخار، شہریار، مہران اور ساجد کو خاتون نے شناخت کیا تھا جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کو ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کو دئے گئے اپنے تحریری بیان میں تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا ہے۔

عائشہ نے بیان میں کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔

عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔