Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نائیجر: مسجد پر حملہ، 10 افراد جاں بحق

نائیجر کے علاقے تِلابری میں ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں 10 ...
شائع 14 اکتوبر 2021 10:06pm

نائیجر کے علاقے تِلابری میں ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے

ذرائع کےمطابق بدھ کے روز نائیجر،مالی اور برکینا فاسو سے ملحقہ سرحد پر واقع ابان کور نامی دیہات میں واقع مسجد پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ نماز کے وقت موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے مسجد پر گولیاں چلا دیں۔

اس حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام نے واقعے کے بعد تِلابری کے متعدد حصوں میں موٹرسائیکل پر پابندی عائد کردی ہے.

terrorist attack

Niger