Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سےمتعلق معاملات طے پاگئے، تقرری جلد کردی جائیگی'

وفاقی وزیراطلاعت و نشریات فواد چوہدری کہتےہیں افغان ہمارےبھائی...
شائع 14 اکتوبر 2021 05:38pm

وفاقی وزیراطلاعت و نشریات فواد چوہدری کہتےہیں افغان ہمارےبھائی ہیں،ہرممکن مددکررہےہیں۔دنیا بھی افغان باشندوں کو تنہانہ چھوڑے۔بدامنی کی صورت میں پورے خطے کانقصان ہوگا۔افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیادپر مدد کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہاآج سول ملٹری تعلقات بہت ہی زیادہ اچھےہیں۔ماضی میں سول ملٹری تعلقات اتنےاچھےنہیں رہے۔

فواد چوہدری نے کہاملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ دنیامیں مہنگائی ہے۔پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں۔مہنگائی سےنمٹنےکےلئےپالیسی مرتب دےدی ہے۔

ان کا کہنا تھا نومبرمیں 3بڑےپروگرام متعارف کروارہےہیں۔صحت کارڈ خیبرپختونخواکےبعدپنجاب کےہرشہری کودیاجائےگا۔پنجاب کاہرخاندان ساڑھے7لاکھ روپےتک کاعلاج کرواسکتاہے۔مارچ تک پورےپنجاب کو صحت کارڈ مل جائےگا۔

انہوں نے مزیدکہاغریب ترین طبقےکواحساس کارڈ دیاجائےگا۔غریب افرادکارڈ کےذریعےسستی اشیاء خریدسکیں گے۔کسان کارڈ کےذریعےسبسڈی براہ راست کسانوں کوملے گی۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملےپر بات کرتے ہوئے کہا ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سےمتعلق معاملات طےپاگئےہیں۔ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلدکردی جائےگی۔

fawad chaudhry

DG ISI

Inflation

Federal Information Minister