Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری افسر و اہلکاروں کو بلیک میل کرنے والی خاتون ہیکر کے کیس میں اہم پیشرفت

لاہور میں سرکاری افسر و اہلکاروں کو بلیک میل کرنے والی خاتون...
شائع 14 اکتوبر 2021 05:30pm

لاہور میں سرکاری افسر و اہلکاروں کو بلیک میل کرنے والی خاتون ہیکر نکلی۔یوٹیوبر ملزمہ نے موبائل ہیک کرکے متاثرین کا ڈیٹا چوری کیا اور ان کو بلیک میل کرتی تھی۔

لاہور میں سرکاری افسرو اہلکاروں کو بلیک میل کرنے والی گرفتار خاتون کیس میں اہم پیشرفت ہوئی۔

ایف آئی اے کے مطابق یوٹیوبر ملزمہ حنا محمود نے ایک اہم سرکاری افسر کا موبائل ہیک کیا اور ڈیٹا چوری کر کے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے تین خواتین کا بھی ڈیٹا چوری کرکے بلیک میل کیا ہے۔

ملزمہ کے موبائل فون سے تمام ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

مقدمے کا چالان جلد مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

FIA

Youtuber

hackers