Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشتگردوں...
شائع 14 اکتوبر 2021 05:02pm

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشتگرد عارف اللہ عرف داد اللہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو شمالی سزیردتان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں۔ان خفیہ اطلاعات کی روشنی میں سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داداللہ مارا گیا۔

North Waziristan

IBO

security forces