Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مجھے پاکستان میں بطور پیادہ استعمال کیا گیا'

مجھے ملک چھوڑنا پڑا کیونکہ مجھے سیاسی طور پر بنائے گئے جھوٹے الزامات پر جیل کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ مجھ پر نوادرات کی اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2021 10:47am

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ مونیکا لیونسکی کی طرح میں بھی ایک طاقتور بوڑھے آدمی کے ساتھ تعلقات میں تھی اور مجھے بھی بطور پیادہ استعمال کیا گیا۔

ایک نایاب انٹرویو میں جمائمہ خان نے گیوینڈرا ہوج کو اپنے نئے پروگرام "امپیچمنٹ" کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ "امپیچمنٹ" (مواخذہ) مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے تعلقات کے بارے میں دس حصوں پر مشتمل ڈرامہ ہے، جسے جمائمہ نے ریان مرفی کے ساتھ تیار کیا ہے۔ ڈرامے میں بینی فیلڈ سٹائن اور کلائیو اوون شامل ہیں۔

جمائمہ اب 47 سال کی ہیں، انہوں نے تقریباً ایک دہائی لاہور میں عمران خان کی اہلیہ کے طور پر گزاری، جن کے ساتھ ان کے دو بیٹے 24 سالہ سلیمان اور 22 سالہ قاسم ہیں۔

2017 میں بننے والی ڈاکیمونٹری "دی کلنٹن افیئر" میں پہلی بار تھا جب مونیکا لیونسکی نے اس کے بارے میں تفصیل سے بات کی تھی۔ انٹرویوز کے دوران جب وہ ایف بی آئی کے اسٹنگ کی وضاحت کر رہی تھیں، مجھے اچانک احساس ہوا کہ اسی سال ، پاکستان میں، مجھے ملک چھوڑنا پڑا کیونکہ مجھے سیاسی طور پر بنائے گئے جھوٹے الزامات پر جیل کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ مجھ پر نوادرات کی اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا، جو پاکستان میں چند غیر ضمانتی جرائم میں سے ایک ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ ایک بوڑھے، سیاسی طور پر طاقتور آدمی سے شادی کرنا اور اسے کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا جانا متوازی چیزیں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں پاکستان گئی تو ارینج میریج کے حوالے سے میرے باقی دوستوں کی طرح وہی خیالات تھے کہ یہ ایک پاگل پن، فرسودہ خیال ہے۔ لیکن میں دس سال بعد مختلف نظریے کے ساتھ واپس آئی، جس کے تحت میں اس کی کچھ خوبیاں دیکھ سکتی تھی۔

جب میں پاکستان میں تھی تو میں نے شادیوں کو ارینج کیا۔ اکثر میرے سابق شوہر کے دوستوں کے بچے کہتے تھے ، 'ٹھیک ہے، ہماری شادی ہو جائے گی، لیکن کیا جمائمہ شامل ہو سکتی ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ والدین کے پاس حتمی سائن آف نہیں تھا ، لیکن میں اس عمل کا حصہ تھی، اور میں نے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا۔ میں جانتا ہوں کہ جبری شادی بالکل مختلف چیز ہے۔ لیکن معاون شادی کو میں نے بہت کامیابی سے کام کرتے دیکھا ہے۔

عمران خان کے بعد جمائمہ کے ہیو گرانٹ اور رسل برانڈ کے ساتھ تعلقات رہے۔ تاہم وہ فی الحال سنگل ہیں، ان کے دونوں بیٹے برسٹل یونیورسٹی گئے، ایک اب بھی وہاں ہے اور دوسرا اب کام کر رہا ہے۔ جمائمہ ہر دوسرے دن خان عمران خان اور سیتا وائٹ کی 29 سالہ بیٹی ٹائیرن وائٹ کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔

imran khan

Scandal

Jemima Goldsmith