Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے عائشہ اکرم کا ساتھ دیا ۔ ۔ ۔ '

معروف اینکر اقرار الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی ۔ اقرار الحسن نے...
شائع 13 اکتوبر 2021 11:29pm

معروف اینکر اقرار الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی ۔ اقرار الحسن نے کہا ہے کہ وہ عائشہ اکرم کو سپورٹ دینے پر معافی مانگتے ہیں ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ نے خود سرعام برہنہ کرنے والوں سے سودے بازی شروع کردی ہے ۔

انہوں نے قسم کھاتے ہوئے مزید کہا کہ وہ سوچتے تھے کہ عائشہ کیساتھ غلط ہوا اسلئے اسکا ساتھ دینا چاہیئے ۔

لاہور میں گریٹر اقبال پارک اگست میں عائشہ اکرم کیساتھ ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد اینکر اقرار الحسن نے انکی حمایت میں پروگرام کیا تھا۔

تاہم اس پروگرام کے بعد اقرار الحسن کو سوشل صارفین نے بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب گریٹر اقبال پارک واقعے میں روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ دست درازی کیس میں ان کے ساتھی ریمبو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق خاتون نے ریمبو سمیت 12 افراد کے خلاف تحریری بیان دیا تھا جس کے بعد عائشہ کے ساتھی ریمبو کوحراست میں لے لیا ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ عامر سہیل عرف ریمبو کے علاوہ دیگر 8 افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق خاتون نے واقعے کاذمے دار ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو ٹھہرایا اور بیان میں 13 افراد کو نامزد کیا۔