امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کی مشترکہ بحری مشقوں 'مالابار 2021' کا آغاز
امریکا،جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے بحری بیڑوں نے خلیج بنگال میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
جاپان کی کویوڈو خبر رساں ایجنسی نے جاپان بحری سیلف ڈیفنس فورسز MSDF کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ 4 ممالک کے قائم کردہ 'کواڈ اتحاد' نے "مالابار 2021" مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
MSDF کے مطابق مشقوں میں امریکی بحری بیڑے کا جوہری پاور سے چلنے والا ایئر کرافٹ کیرئیر 'کارل ونسن'، آسٹریا کا ایک فریگیٹ، بھارت کا ڈسٹرائر اور جاپان کے دو بحری جہاز شامل ہیں۔
جاپان کابینہ کےڈپٹی ہیڈ سیکریٹری کیہارا سیجی نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مشقیں "آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک " ویژن کو عملی جامہ پہنانے کےلئے چاروں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔
بحرِ ہند کے شمال مشرق میں خلیج بنگال میں جاری مالابار مشقیں کل اختتام پذیر ہو جائیں گی۔ان مشقوں کو انڈو پیسیفک علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کے خلاف ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پہلی مالابار مشقیں بھارت اور امریکا کے بحری بیڑوں کی شرکت سے 1992 میں کی گئیں اور 2015 میں جاپان بھی ان مشقوں میں شامل ہو گیا۔
Comments are closed on this story.