Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اگر آپ کا جادو اتنا کامیاب ہے تو اس کو لوگوں کے اچھے کےلئے استعمال کیوں نہیں کرتے؟'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں وزیر اعظم عمران خان کو...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2021 06:21pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں وزیر اعظم عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے.

مریم نواز نے اپنے خیالات کا اظہار اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو نواز شریف کی طرح بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیئے. جنہیں انہوں نے ایک منتخب وزیراعظم قرار دیا.

انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کی سیاسی شناخت کیا تھی.

اپنے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا عمران خان کی شناخت منتخب وزیراعظم کےخلاف 126 دن کا دھرنا دے کر سازش کرنا تھی.

رہنماء مسلم لیگ ن نے کہا کوئی بھی شیر کی کھال پہن کر شیر نہیں بن جاتا ہے.

مریم نواز نے کہا عمران خان کی شناخت سازشوں تک محدود ہے اور قانون اور جمہوریت کے اصولوں سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے.

انہوں نے کہا وزیر اعظم کو اپنی سازشوں کا جواب دینا ہوگا.

مریم نواز نے یہ بھی کہا اگر یہ کامیابی جادو کے سبب ملی ہے تو اس کو پیٹرول، ڈیزل، آٹا بحران کو ختم کرنے کےلئے استعمال کرنا چاہیئے.

انہوں نے کہا اگر آپ کا جادو اتنا کامیاب ہے تو آپ اس کو لوگوں کے اچھے کےلئے استعمال کیوں نہیں کرتے؟

ان کا کہنا تھا ملک اس وقت کوئی قانون کی حکمرانی نہیں ہے.

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کی جدوجہد عمران خان جیسے افراد کے خلاف ہے.

pm imran khan

Maryam Nawaz