Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست...
شائع 13 اکتوبر 2021 02:02pm

سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جب کہ ان کی اہلیہ اور بچوں کی ضمانت منظور کرلی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے آغا سراج درانی سمیت 18 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جب کہ ان کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

آغا سراج درانی سمیت تمام ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، نیب ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ملزمان میں آغا سراج درانی، بیٹے شہباز درانی، طفیل احمد، میٹھا خان، اسلم پرویز لنگاہ، ذوالفقار ڈاہر، گلزار احمد سمیت 18 ملزمان شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت کی جارہی ہے، جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو پر مشتمل اسپیشل بینچ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

agha siraj durrani

speaker sindh assembly

bail plea