Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'نیا سپر مین ہم جنس پرست ہوگا'

سپرمین کامکس کی اشاعت تقریباً 80 سال قبل شروع ہوئی تھی اور تب سے...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2021 11:53am

سپرمین کامکس کی اشاعت تقریباً 80 سال قبل شروع ہوئی تھی اور تب سے ہی سپرمین دنیا کو بچانے کے مشن پر گامزن ہے۔ اس نے دنیا کو کئی بار بچایا، یہاں تک کہ وہ مر کر دوبارہ زندہ بھی ہو گیا۔ محمد علی کے گھونسوں کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ اس نے امریکی سفید فام سپریمسٹس کا مقابلہ بھی کیا۔

اس سال تک اگرچہ سپرمین کی دیرینہ محبت کو لوئس لین سے منسوب کیا گیا ہے۔ لیکن اب ایک نئی "سپر مین" سیریز کے آنے والے شمارے میں "مین آف اسٹیل" ایک عجیب و غریب رشتے میں داخل ہوتا ہے۔

سی این این کے مطابق ڈی سی کامک سیریز "سپرمین: سن آف کال ایل" کا پانچواں شمارہ اس بات کی تصدیق کرے گا کہ نیا سپر مین "جون کینٹ"، کلارک کینٹ اور لوئس لین کا بیٹا ایک مرد رپورٹر "جے ناکامورا" کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ اس بات کا اعلان ڈی سی نے اسی ہفتے کیا ہے۔

"سپرمین: سن آف کال ایل" سیریز میں جون کینٹ کو روئے زمین کے نئے سپر مین کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ صحافی ناکامورا کو ایک قابل تحسین مصنف کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو سیریز کے تیسرے شمارے میں پہلی بار سپر مین کے دوست کے طور پر سامنے آیا جب سپرمین ذمہ داریوں کے بوجھ سے عاجز آگیا اور ناکامورا نے اسے جذباتی طور پر سہارا دیا۔

کامکس کے پلاٹ کی مزید تفصیلات نومبر میں سامنے آنی ہیں، لیکن جاری تصویروں میں دکھایا گیا ہے کہ کینٹ اور ناکامورا بوسہ لیتے ہوئے ایک عمارت کے اوپر اکٹھے بیٹھے ہیں، ان کی ٹانگیں کنارے سے لٹک رہی ہیں۔

سیریز کے مصنف ٹام ٹیلر نے کہا کہ اس نئے سپرمین کا ارتقاء ان اقدار کو مدنظر رکھتا ہے جو کردار نے ہمیشہ نمائندگی کی ہے، اور اہم بات یہ ہے کہ بہت سے کامکس شائقین کے تجربات کی عکاسی کرتا ہے۔

اگست میں "نرڈسٹ" کے ساتھ انٹرویو میں ٹیلر نے کہا تھا کہ کینٹ کو 'بہت جلد بہت اچھا دوست مل جائے گا...اور ان کا اس میں بڑا کردار ہوگا۔'

جلد ہی واضح ہو گیا کہ وہ دوست وہ ناکامورا تھا۔ ناکامورا اور کینٹ نئے ہیں، لیکن ڈی سی یونیورس کے واحد LGBTQ کرداروں میں اکیلے نہیں۔

اس سال کے شروع میں بیٹ مین کے شانہ بہ شانہ لڑنے والے رابن کے مقابل کردار ٹم ڈریک نے ایک مرد مداح کو بھی ڈیٹ کیا تھا۔ جبکہ کینٹ اور ڈریک سے پہلے "بیٹ وومن" تھی جسے "کیٹ کین" بھی کہا جاتا تھا، ایک موقع پر امریکی فوج کی سابقہ "ڈونٹ آسک، ڈونٹ ٹیل" پالیسی کے تحت دوسری عورت کے ساتھ تعلقات کی سزا دی گئی تھی۔

ہارلی کوئین، جس نے حالیہ کامک رنز میں اپنے بوائے فرینڈ جوکر کو اپنی دوست "پوئزن آئیوی" کے لیے چھوڑ دیا، اور ٹرانس جینڈر سائنس دان وکٹوریہ اکتوبر ، جنہوں نے 2017 کی بیٹ مین سیریز میں ڈیبیو کیا، بھی مذکورہ کرداروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

LGBTQ