Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ کاعالمی برادری پر امن واستحکام کی منزل میں افغان عوام کی مددکرنے پرزور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ...
شائع 13 اکتوبر 2021 12:03am

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تاریخ کے اس نازک موڑ پر امن واستحکام اور ترقی کی منزل میں افغان عوام کی مدد کریں۔

شاہ محمود قریشی ویڈیولنک کے ذریعے ایشیاء میں روابط اور اعتماد سازی اقدامات کے بارے میں کانفرنس کے چھٹے وزارتی اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیر خارجہ نے ایشیاء میں امن و سلامتی اور ترقی کے فروغ کےلئے قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرنے پر کانفرنس کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے ایشیاء میں جامع اور پائیدار سیکیورٹی کے نظریے اور عمل میں سی آئی سی اے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرخارجہ نےزور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر مبنی پائیدار حل پر بھی زور دیا۔

نور سلطان میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کانفرنس کے حالیہ چیئرمین قازخستان نے کی۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi