Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان میں سول اورملٹری تعلقات آئیڈیل ہیں'

وفاقی وزیراطلاعت ونشریات فوادچوہدری کہتےہیں پاکستان میں سول...
شائع 12 اکتوبر 2021 06:04pm

وفاقی وزیراطلاعت ونشریات فوادچوہدری کہتےہیں پاکستان میں سول اورملٹری تعلقات آئیڈیل ہیں۔وزیراعظم اورعسکری قیادت کی گزشتہ رات طویل ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم ہاؤس ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے عسکری قیادت کو نقصان پہنچے۔

وزیراطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعدمیڈیا کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کابینہ نےرحمت اللعالمین اتھارٹی کےقیام کی منظوری دےدی۔اتھارٹی بچوں کےلئےتعلیمی نصاب کےحوالےسےکام کرے گی۔ اتھارٹی میں پاکستان سمیت دنیاکےٹاپ اسکالرشامل ہوں گے۔اتھارٹی کےقیام کامقصد ہےکہ ہم سیرت نبی سےسبق سیکھیں۔

انہوں نے مزید کہاکابینہ میں انتخاباتی اصلاحات کےحوالےسےبھی بات ہوئی۔ہم اوورسیزپاکستان کوووٹ کی سہولت دیناچاہتےہیں۔

انہوں نے کہااجلاس میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کےایصال ثواب کیلئےدعاکی گئی۔15کےقریب وزراء ڈاکٹرقدیر کی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہامختلف اداروں میں80سےزائداعلی سطح پرتعیناتیاں کی گئیں۔ایک بھی تعیناتی میرٹ کے خلاف نہیں کی گئی۔

کابینہ نےسی پیک منصوبوں پرکام کرنےوالےغیرملکیوں کوای ویزا کی سہولت دینےکافیصلہ بھی کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاافغان تاجروں کی سہولیت کیلئےویزا سروس کافیصلہ کیاگیاہے۔ہم چاہتےہیں کہ ملک میں غیرقانونی داخلے بند ہوں۔قانونی داخلےکےلئے آسانی پیدا کررہےہیں۔سمندرپارپاکستانی مختارنامےکے کاغذات آن لائن منظورکراسکیں گے۔

fawad chaudhry

cabinet meeting

Federal Information Minister