سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا اعلان
اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو ریٹائرڈ ہوئے 4 روز ہو چکے، کوئی مشاورت نہیں کی گئی، لگتا ہے یہ چیئرمین تاحیات رہیں گے، وقت بتائے گا کہ اس چیئرمین نیب اور وزیر اعظم کا کیا حال ہوگا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ احتساب کی سرکس جاری ہے اب تو حکومت بھی شامل ہوگئی ہے، چیئرمین نیب کو ریٹائرڈ ہوئے 4روز ہو چکے، کوئی مشاورت نہیں کی گئی،پورا احتساب کا عمل ایک چیئرمین کے سر پر ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی چوری بچانے کی ذمہ داری اسی چیئرمین کے ذمہ ہے، لگتا ہے یہ چیئرمین تاحیات رہیں گے، وقت بتائے گا کہ اس چیئرمین نیب اور وزیر اعظم کا کیا حال ہوگا۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معیشت تباہ، ملکی مسائل اور عوام کی تکالیف بڑھتی جا رہی ہے، حکومت کو پراہ ہے نہ ہی وزرا ءکو،سب اپنی نوکریوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں،نیب آرڈیننس کو چیلنج کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.