Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گریٹراقبال پارک واقعہ: عائشہ اور ریمبو کی دو آڈیو کالز منظرعام پر

گریٹراقبال پارک میں ہراسگی کا نشانہ بننےوالی عائشہ اور اس کے...
شائع 11 اکتوبر 2021 05:36pm

گریٹراقبال پارک میں ہراسگی کا نشانہ بننےوالی عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی دو آڈیو کال منظر عام پر آ گئی۔ ریکارڈنگ میں ریمبو اور عائشہ کیس میں نامزد ملزمان سے پیسے بٹورنے اور جبکہ دوسری کال میں ریمبو وڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا سنائی دیا۔

گریٹر اقبال پارک میں حراسگی کا نشانہ بننے والے ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دینے لگے۔ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی دو مبینہ آڈیو ریکاڈنگ منظر عام پر آئی ہیں. پہلی کال میں دونوں افراد گریٹر اقبال کیس نامزد ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی کرتے سنائی دیتے ہیں۔

منظر عام پر آنے والی دوسری آڈیو کال میں ملزم ریمبو ٹک ٹاکر عائشہ کو داتا دربار کے پاس ہجوم میں پھنسنے سمیت دیگر نازیبا تصاویر اور وڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق چار روزہ جسمانی ریمانڈ میں ریمبو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

harassment case

Greater Iqbal Park

Rambo