Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ: 2پولیس اہلکاروں کے قتل کے مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل منظور

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے2پولیس اہلکاروں کے قتل کےمجرموں کی سزا...
شائع 11 اکتوبر 2021 11:50am

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے2پولیس اہلکاروں کے قتل کےمجرموں کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی اور ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر عبید کےٹو اور نادر شاہ کو کیس سے بری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کےدوران عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کیلئےٹھوس شواہد پیش نہ کرسکی۔

عدالت نےایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلرز عبید کے ٹو اور نادرشاہ کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کو بری کردیا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ملزمان کیخلاف مزید کیس نہیں تو انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 2 ،2 لاکھ روپے جرمانہ بھی اداکرنےکا حکم دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سال 2000 میں ایم اے جناح روڈ پر 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا جن میں پولیس اہلکار ریحان اور نثار شامل تھے۔

بعد ازاں پولیس نے عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو ایم کیو ایم مرکز90 سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں دیگر مقدمات بھی زیرسماعت ہیں۔

karachi

Sindh HighCourt