Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت کی فواد چوہدری کو وارننگ۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر...
شائع 11 اکتوبر 2021 11:38am

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو ان کے معاملات سے فاصلہ رکھنے کی وارننگ دے دی۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا، ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا لیکن وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کے ساتھ تحریک انصاف کو بھی چھوڑ چکا ہوں اور مزید دو اراکین بھی بہت جلد مستعفی ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں نے استعفے کی وجہ بتادی تو پورا پاکستان دہل جائے گا اور قیامت آ جائے گی۔

عامر لیاقت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹر پاس گورنر، علی زیدی اور فیصل واوڈا سمیت رہنماؤں نے کراچی تباہ کر دیا، اب سب کا مقابلہ کروں گا۔ جنہیں کراچی کو تباہ کرنا تھا انہوں نے تباہ کردیا اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ورنہ جو کچھ ہورہا ہے بہت برا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس میرے سے بات کرنے کا وقت نہیں، عمران خان سے محبت ہے انہیں نہیں چھوڑوں گا۔ میرا گھر تباہ ہو گیا مگر حکومت نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ میں نے اپنے کروڑوں روپے کا گھر نیشنل بینک کے پاس گروی رکھا مگر مجھے قرض کے پیسے نہیں دیئے گئے۔ مجھے کسی کے کہنے پر قرضہ تک نہیں دیا۔

'پاکستان تحریک انصاف کراچی میں عمران اسماعیل، علی زیدی اور فیصل واوڈا کے الگ الگ گروپ ہیں، میں نے تو الیکشن جیت کر پیسے نہیں کمائے لیکن باقی لوگوں نے بہت کچھ کمایا ہے۔'

fawad chaudhry

Aamir Liaquat