Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ کا خفیہ فیچر جس سے صارفین ابھی تک لاعلم ہیں

صارفین کی سہولت اور استعمال کو آسان بنانے کے لیے ایپلی کیشنز کی...
شائع 11 اکتوبر 2021 10:00am
سائنس

صارفین کی سہولت اور استعمال کو آسان بنانے کے لیے ایپلی کیشنز کی جانب سے گاہے بگاہے کئی فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔لیکن کچھ فیچرز کارآمد ہونے کے ساتھ اتنے غیر معروف بھی ہوتے ہیں کہ شاید ہی کسی کو ان کا علم ہو۔

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں بھی ایک ایسا شاندار خفیہ فیچر ہے جس سے شاید صارفین تاحال لاعلم ہوں۔

آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے ایک فیچر کے بارے میں بتائیں گے جس کے بارے میں بہت کم صارفین واقف ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا گیا یہ فیچر صارفین کو خود پیغامات بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔

جو صارفین واٹس ایپ پر پہلی بار اکاؤنٹ بناتے ہیں وہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد کسی کو ٹیسٹ میسج بھیجتے ہیں یا بہت سے لوگ انٹرنیٹ کنکشن چیک کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔

لیکن واٹس ایپ کے نئے فیچر کے ساتھ صارف خود بھی میسج کرنے کے قابل ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنا موبائل نمبر محفوظ کرنا ہوگا اور پھر اسے سرچ کرکے اس پر پیغام بھیجنا ہوگا۔

آپ اپنے موبائل پر انٹرنیٹ براؤزر کھولیں اور ایڈریس بار میں wa.me//92XXXXXXXXXx ٹائپ کریں، جس کے بعد آپ اپنے نمبر پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔

پاکستان سے باہر رہنے والے صارفین اپنے ملک کے فون کوڈ کے ساتھ موبائل نمبر درج کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کھولیں اور پھر دائیں جانب تین نقطوں پر کلک کرکے New Group کا آپشن منتخب کریں، اس میں ایک نمبر شامل کریں لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جس شخص کا نمبر ایڈ کرنے جارہے ہیں اس کو بتائیں کہ آپ اپنے آپ کو ایک پیغام بھیجنے کے لیے یہ کام کر رہے ہیں۔

نمبر کو اپنے واٹس ایپ کے گروپ کی Contact list میں ایڈ کرنے کے بعد گروپ کو کھولیں اور جو نمبر ایڈ کیا تھا اس کو Remove کردیں۔ اس طرح آپ اپنے آپ کو میسجز یا پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

features

WhatsApp