Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: ڈی آر ایس ڈیبیو کے لیے تیار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی ڈی آر ایس ڈیبیو کے لیے تیار ہے، جبکہ مختصر...
شائع 11 اکتوبر 2021 08:46am

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی ڈی آر ایس ڈیبیو کے لیے تیار ہے، جبکہ مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں بھی پلیئرز کو اب امپائرز کے فیصلے چیلنج کرنے کا اختیار ہوگا۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار ڈسیژن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کا استعمال ہوگا، آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے لیے سسٹم کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے، ٹورنامنٹ کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان میں ابتدائی راؤنڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ باقی مقابلے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

ہر ٹیم کو ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ 2 ریویوز حاصل ہوں گے، کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے گذشتہ برس جون میں ہی واضح کیا تھا کہ کوویڈ کی وجہ سے بانسبت کم تجربہ کار ہوم امپائرز کی وجہ سے تمام فارمیٹس میں ہر اننگز کے دوران ٹیموں کو 2 ریویوز دستیاب ہوں گے۔ اس کے بعد سفید بال کرکٹ میں اننگز میں 2 جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز میں 3 ریویو دیے جاتے ہیں۔

آئی سی سی نے بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے مقابلوں کے لیے کم سے کم اوورز کی تعداد میں اصافہ کردیا ہے، ڈی ایل ایس پر نتیجے کے لیے پر ٹیم کو کم سے کم 5 اوورز تک بیٹنگ کرنا ہوگی تاہم سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے دونوں ٹیموں کا کم سے کم 10 اوورز تک کھیلنا ضروری ہے۔

گزشتہ برس ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی یہی کنڈیشنز لاگو تھیں، جب سڈنی میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا سیمی فائنل بارش کی نذر ہوا اور ریزرو ڈے نہ ہونے کی وجہ سے اس قانون کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آخری مرتبہ مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2016 میں کھیلا گیا تھا جس میں ڈی آر ایس کا استعمال نہیں ہوا تھا۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈی آر ایس کا استعمال 2018 میں ہوا تھا۔

T20 World Cup