Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'آنے والے وقت میں لوگ درست سمت میں ووٹ ڈالیں گے'

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتےہیں حکومت کی راہ میں ہرطرف...
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2021 10:04pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتےہیں حکومت کی راہ میں ہرطرف سے روڑا اٹکایا گیا۔اللہ کا شکر ہے اب ہم اپنے چوتھے سال میں ہیں۔

انہوں نے کہاسب سے بڑا کام ہم نے ہیلتھ کارڈ کا کیا ہے۔پنجاب کو 31 مارچ تک ہیلتھ کارڈ دے دیں گے۔ملک میں پرائیوٹ اسپتال بنیں گے۔چھوٹے شہر میں رہنے والوں کو بھی صحت کی سہولیات ملیں گی۔

ان کا کہناتھاہم نے 3 سائل میں 23 سو کلومیٹرز سڑکیں بنائی ہیں۔انہوں نے جو سڑکیں بنائیں ان سے 50 فیصد کم مالیت پر بنائیں۔ایک ارسطوکہتےہیں کہ ہم نےجوسڑکیں بنائیں ان میں پل بھی شامل ہیں۔یہ کھایا ہواپیسہ چھپانےکےلئےپُلوں کےنیچےچھپتے ہیں۔انہوں نے سڑکوں سےمال بنایا،ہم پرقرضےلادکر چلے گئے۔

انہوں نے کہاپوری دنیامیں کوروناکی وجہ سےمہنگائی بڑھی ہے۔کھانےپینےکی اشیاءاورتوانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آٹےپرپنجاب میں38ارب روپےکی سبسڈی دی۔یہ بات درست ہےکہ مہنگائی ہے۔لیکن دنیا سے موازنہ کریں تو پاکستان میں مہنگائی نہیں ہے۔

معاون خصوصی نے کہاہماری عوام کو ڈر بھی ہے، سمجھتے ہیں کہ قوانین سخت ہوں گے۔آنے والے وقت میں لوگ درست سمت میں ووٹ ڈالیں گے۔الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

شہباز گِل کا کہنا تھااوورسیزپاکستان30ارب سےبھی زیادہ ڈالرزبھیجتےہیں۔ایکسپورٹس سے دگنی رقم اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں۔

SAPM

shahbaz gill