Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا رحمت اللعالمین اتھارٹی بنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اتھارٹی بنانے کا اعلان...
شائع 10 اکتوبر 2021 08:45pm

وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اتھارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کی مناسبت سے اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں مقررین نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم نے خطاب سے پہلے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کےقیام کااعلان کرتےہوئےکہاکہ اس کاانٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ بھی بنے گا،مغرب کو سمجھ نہیں،اسلام ایک پیار کا دین ہے۔

وزیراعظم نے کہا اسلام انسانیت کو اکٹھا کرنے کا دین ہے۔لوگ شور کرکے چلے جاتے ہیں لیکن پتہ نہیں ہوتا کہ بابا فرید نے کیا کہا۔

pm imran khan