Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےلئے انعامی رقم کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے انعامی رقم کا...
شائع 10 اکتوبر 2021 06:01pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طورپر56 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کوچمچماتی ٹرافی کے ساتھ 16لاکھ ڈالر ملیں گے۔رنراپ ٹیم آٹھ لاکھ ڈالر کی حق دار ہوگی۔

سیمی فائنل ہارنے والی دو ٹیموں کو چارچارلاکھ ڈالر ملیں گے۔

سپر12مرحلے میں میچ جیتنے والی ٹیم کو40ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

ICC

T20 World Cup