Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد:محسن پاکستان اور پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان...
شائع 10 اکتوبر 2021 03:49pm

اسلام آباد:محسن پاکستان اور پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

قومی ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازجنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ کی امامت پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نےکی جس میں سول اور ملٹری حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محسن پاکستان کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ایک انکلوژر عوام کیلئے بنایا گیا تھا جبکہ دوسرا انکلوژر وی آئی پیز کیلئے قائم کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ کے بعد ان کے جسد خاکی کو تدفین کیلئے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

نماز جنازہ سے قبل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی جبکہ نماز جنازہ کے موقع پر بارش بھی ہوتی رہی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کافی عرصےسےعلیل تھے،آج صبح ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

اسلام آباد

death

Funeral

Dr. Abdul Qadeer Khan

scientist