Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم، صدر اور آرمی چیف کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور...
شائع 10 اکتوبر 2021 11:55am

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے پیار کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کو نیوکلیرن اسٹیٹ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ایٹمی پروگرام کی وجہ سے جارح نیوکلیرن ہمسائیہ کے سامنے پاکستان کو سیکیورٹی ملی، پاکستانی عوام کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی آئیکون تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خواہش پر ان کی تدفین فیصل مسجد میں ہوگی،میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

صدر عارف علوی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےعظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، میں انہیں 1982 سے ذاتی طور پر جانتا تھا،انہوں نےجوہری تخفیف کو فروغ دینے میں ہماری مدد کی، قوم ان کی خدمات کو نہیں بھولے گی،اللہ ان پر رحمت نازل کرے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس اورتینوں سروسزچیفس کا ڈاکٹر عبدالقدیرکی وفات پر اظہار افسوس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسزچیفس نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی وفات پرافسوس اورگہرےدکھ کااظہار کیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹرعبدالقدیر کی وفات پر کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دیں،اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔

شیخ رشید کاڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اورغم کا اظہار

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اللہ تعالی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور سوگواران اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے، دعا ہے اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں ان کو اعلی مقام عطا فرمائے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے، فواد چوہدری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے،پاکستان کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ان گنت ہیں، خدا غریق رحمت کرے آمین۔

وزیرخارجہ کا‏ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معروف سائنسدان ‏ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک عظیم انسان اور محب وطن پاکستانی تھے، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماۓ۔ آمین۔

آج قوم ایک سچے محسن سے محروم ہو گئی، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج قوم ایک سچے محسن سے محروم ہو گئی،ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے دل و جان سے مادر وطن کی خدمت کی۔

شہباز شریف نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ملک کیلئے بہت بڑا نقصان ہے،پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ان کا کردار مرکزی ہے، اللہ ان کی روح پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے کلیدی کردار ادا کیا، اسدعمر

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا، اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاعبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان محسن پاکستان ہیں،پاکستانی قوم ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی ہمیشہ احسان مند رہے گی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی رحلت قوم کے بڑا نقصان ہے، مرحوم کی وطن کیلئے بے پایاں خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے، شہباز گل

معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے، ڈاکٹر صاحب کا پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کا احسان اور قرض اس ملک کا بچہ بچہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

یوسف رضا گیلانی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن پاکستان ہیں، ملک کو ایٹمی پروگرام دےکر ڈاکٹر عبدلقدیر خان نے قوم پر احسان کیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر سن بہت افسوس ہوا،فرخ حبیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر سن بہت افسوس ہوا، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دعا ہے اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں ان کو اعلی مقام عطافرمائے آمین۔

Army Chief

اسلام آباد

President Arif Alvi

General Qamar Javed Bajwa

pm imrankhan

Dr. Abdul Qadeer Khan