Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

فاسٹ باؤلر محمد عامر کا سیلیکشن کمیٹی پر طنز

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم...
شائع 10 اکتوبر 2021 08:58am

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم سیلیکشن کمیٹی کیخلاف پھٹ پڑے، محمد عامر کے سیلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

محمد عامر نے سیلیکشن کمیٹی پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا، '’دو تیرے، دو میرے۔ اس وقت بس یہ ہی کچھ چل رہا ہے سیلیکشن کمیٹی میں ،اپنی مرضی کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جارہا ہے۔

محمد عامر نے پہلے ٹویٹ کیا کہ شعیب ملک، شرجیل خان، وہاب ریاض کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا لیکن ہوا وہی "دوتیرے،دو میرے"۔

شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت پر محمد عامر نے ایک اور ٹویٹ کیا، انہوں نے لکھا، 'اللہ بہت بڑا ہے،روک سکو تو روک لو۔'

واضح رہے محمد عامر نے کچھ عرصہ قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

T20 World Cup