Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلیک میلنگ کا الزام، بینک مینیجر نے خاتون ساتھی کو قتل کردیا

فیصل آباد میں بینک آف پنجاب میں ملازم ایک خاتون کو ایک سینیئر...
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2021 07:17pm

فیصل آباد میں بینک آف پنجاب میں ملازم ایک خاتون کو ایک سینیئر افسر نے گولی مار کر قتل کردیا.

بینک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق واقعہ صدر جھنگ روڈ برانچ کے قریب پیش آیا جہاں برانچ مینیجر منصور علی نے کسٹم سروس آفیسر عالیہ جاوید کو گولی ماری. خاتون موقع ہر جاں بحق ہوگئیں.

بینک آف پنجاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے مقاصد کی تحقیقات کی جارہی ہے.

بینک نے ملزم منصور علی کو نوکری نکال دیا ہے.

بیان کے مطابق واقعے سے تمام اسٹاف صدمے میں مبتلا تھے.

جمعے کو پیش آنے والے واقعے کے متعلق بینک مینیجر نے اعترافی بیان میں کہا کہ مقتولہ ان کی دوست تھیں اور کچھ نجی ویڈیوز کو استعمال کرتے ہوئے انہیں بلیک میل کر رہی تھیں.

ملزم نے کہا "خاتون نے میری بیوی کو ویڈیوز بھیجنے کی دھمکی دی اور میں نے اُسے بلیک میل کرنے کی کوشش پر کئی بار خبردار کیا."

بینک ملازمین نے پولیس کو بتایا کہ منصور اور عالیہ کے درمیان پہلے لفظی تکرار ہوئی پھر منصور نے بندوق نکالی اور عالیہ کو گولی ماردی.

پولیس کے مطابق مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی اور بینک میں کام کرتی تھی.

پولیس نے مزید کہا "ہم نے ان کی لاش رشتہ داروں کے حوالے کردی ہے اور معاملے کی مزید تحقیق کررہےہیں."

Faislabad