Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی،7 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب کےمختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے...
شائع 09 اکتوبر 2021 05:47pm

سی ٹی ڈی نے پنجاب کےمختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران سات دہشتگرد گرفتار کرلئے۔مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رحیم یار خان میں کارروائی کرتے ہوئےمشتاق نامی دہشتگرد گرفتاد کو گرفتار کیا گیا۔ جھنگ سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد بھی گرفتار کرلیا گیا۔دیگر آپریشنز کےدوران گوجرانوالہ سے عاصم رضا،حافظ آباد سے آصف علی، محمد اسلم، مظہرعباس اورلاہور سے تنزیل الرحمان نامی دہشتگرد کوگرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشتگردوں سے نفرت انگیر مواد ،نقدی،موبائل فونزاور ممنوعہ سامان بھی برآمد ہوا،مذید تفتیش کےلئے گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔

arrest

CTD

terrorists