Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صہیب مقصود ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر

قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔...
شائع 09 اکتوبر 2021 02:19pm

قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔

صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا اور انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔

صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر ممکنہ طور پر سابق کپتان شعیب ملک کا نام بھی زیر غور ہے۔

T20 World Cup

sohaib maqsood