Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات، بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے...
شائع 08 اکتوبر 2021 03:36pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ، وزیراعظم نے ان کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی ملاقات ہوئی ہے،مختصرملاقات قومی اسلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد ہوئی،ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وزیراعظم نے لیفیٹننٹ جنرل فیض حمید کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔

pm imran khan

اسلام آباد

DG ISI

Calls

Lt General Faiz Hameed