سی ڈی اے نے اسلام آباد میں اینٹوں کے بھٹوں کو غیرقانونی قرار دے دیا
اسلام آباد:سی ڈی اے نے اسلام آباد میں اینٹوں کے بھٹوں کو غیرقانونی قرار دے دیا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کارروائی کا بھی بول دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھٹہ مالکان کو نوٹس جاری کر دیا۔
سی ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ محمد افنان عالم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2صفحات پر مشتمل تحریری رپورٹ جمع کرائی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اینٹوں کے بھٹے غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں،بھٹہ مالکان اسلام آباد میں اینٹوں کے بھٹے کی اجازت کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے،سیکٹر ایچ 16 اور آئی 17 میں اینٹوں کے بھٹے غیر قانونی ہیں،سی ڈی اے ریونیو حکام کو قانون کے مطابق کارروائی کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہر ممکن تعاون کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹوں کے بھٹہ مالکان کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ سماعت 15 اکتوبر کو ہو گی۔
Comments are closed on this story.