Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حساس ادارے کے خلاف بیان دینے والے کسی اور کا کام کر رہے ہیں'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ مریم نواز حساس اداروں کے...
شائع 07 اکتوبر 2021 05:16pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ مریم نواز حساس اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دے رہی ہیں۔اداروں کے خلاف بولنے والے اپنے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ویکسینیشن کے خلاف سازشیں ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا حساس ادارے کےخلاف بیان دینے والے کسی اور کا کام کر رہے ہیں۔فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، اس کے خلاف بیان دینے والے غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں وہ ایک نئی الائنمنٹ دیکھ رہے ہیں، تاہم نواز شریف کی ٹرین چھوٹ چکی ہے.شہباز شریف کے کئے کرائے پر مریم نواز جھاڑو پھیر دیتی ہیں۔

ویکسین کے جعلی اندراج کے واقعات کو سازش قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ کاکہناتھا این سی او سی بہترین کام کر رہی ہے۔ ویکسینیشن کو مشکوک کر کے ملک کو دنیا بھر میں بدنام کیا جارہا ہے۔

Sheikh Rasheed

Maryam Nawaz

Federal Information Minister

Vaccination